الیکشن کمیشن کے امتناع کے بعد انتخابی مہم میں واپسی۔ یوگی نے ایس پی امیدوار کو ’’ بابر کی اولاد‘‘ کا نام دیا

,

   

ادتیہ ناتھ نے جلسہ میں موجود لوگوں سے استفسار کیا کہ وہ آیا وہ ان لوگوں کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈور دیں گے جو مخالف ترقی‘ مخالف نوجوان‘ غیر قانونی سرحد میں داخل ہونے والے‘ دہشت گرد اور بجرنگ بلی کے ماننے والوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

سنبھال۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 72گھنٹوں کے امتناع کے بعد چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے دوروز قبل سماج وادی پارٹی امیدوار کو مغل دور کے حوالے سے ’’بابر کی اولاد‘‘ قراردیا۔

ضلع سنبھال میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ’’ سماجی وادی پارٹی میں ایسے ایسے امیدوار بنائے جاتے ہیں ‘ ایک مرتبہ پارلیمنٹ میں بیٹھا تھا‘ اتفاق کی بات ہے ۔

ایک مرتبہ سنبھال کی نمائندگی کرنے والے موجودہ سماج وادی پارٹی کے امیدوار‘ میں نے ان سے پوچھا تمہارے ابا واجداد کہا ں سے ہیں‘ وہ جناب بول پڑے ‘ہم بابر کی اولاد ہیں‘‘۔

شفیق الرحمن سنبھال سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ہیں۔ادتیہ ناتھ نے جلسہ میں موجود لوگوں سے استفسار کیا کہ وہ آیا وہ ان لوگوں کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈور دیں گے جو مخالف ترقی‘ مخالف نوجوان‘ غیر قانونی سرحد میں داخل ہونے والے‘ دہشت گرد اور بجرنگ بلی کے ماننے والوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ’’ ایک طرف بھارت کے عقید ہ کا احترام کرنے والے مودی جی ہیں‘ لیکن دوسری طرف اپنے کو بابر کی اولاد کہنے والے فرد گٹھ بندھن کے امیدوار بن کر آتے ہیں۔

آپ کا ملک کے غدار کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈور سونپنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردوں کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈور سونپنیں گیں؟‘‘۔

انہوں نے ایس پی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو ان کے ’’ انڈر ویر‘‘ والے تبصرہ پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔چیف منسٹر نے کہاکہ’’ ہماری حکومت نے اعظم جیسے لوگوں کے لئے اینٹی رومیو اسکوڈ تشکیل دیا ہے‘‘۔ یوگی نے ہردوائی میں ایک اور جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔