الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا میں مختلف عہدوں پر تقررات

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ ( ای سی آئی ایل ) حیدرآباد کے مختلف شعبوں میں مخلوعہ اپرینٹس جائیدادوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جملہ 150 جائیدادوں پر بھرتی ہوگی ۔ جن میں گریجویٹ آپرینٹس کی 145 اور ڈپلومہ اپرینٹس کی 5 جائیدادیں شامل ہیں ۔ ای سی ای سی ایس ای میکانیکل ، ای ای ای شعبوں میں متعلقہ سبجکٹ میں انجینئرنگ ڈپلومہ بی ای یا بی ٹیک کامیابی لازمی ہے ۔ امیدوار کی عمر 31-01-2022 تک 25 سال سے زائد نہ ہو ۔ انجینئرنگ آپرینٹس کے لیے ماہانہ 9 ہزار روپئے اسٹائیفنڈ اور ڈپلومہ آپرینٹس کے لیے ماہانہ 8 ہزار روپئے بطور اسٹائیفنڈ ادا کیا جائے گا ۔ نائس پورٹل کے ذریعہ آن لائن درخواست کرنی ہوگی جس کی آخری تاریخ 18-01-2022 ہے ۔ ویب سائیٹ ecil.co.in ملاحظہ کریں ۔۔ ع