الیکٹرانک شوروم میں سرقہ کرنے والی ٹولی بے نقاب

   


دو افراد گرفتار، مسروقہ اشیاء نیپال و بنگلہ دیش روانہ ، رچہ کنڈہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) الیکٹرانک کے بڑے شوروم میں سرقہ کی واردات انجام دینے والی ایک ٹولی کا فاش کرتے ہوئے رچہ کنڈہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ مسروقہ اشیاء کو پڑوسی ممالک نیپال اور بنگلہ دیش روانہ کردیاکرتے ہیں ۔ رچہ کنڈہ پولیس نے عالم گینگ سے مشہور جھارکنڈہ کی ٹولی کے دو ارکان 40 سالہ شیخ ستار اور 20 سالہ اسدل شیخ عرف بچہ عرف چھوٹو کو گرفتار کرلیا ۔ بجاج الیکٹرانکس شوروم ، کشائی گوڑہ میں 20 ستمبر کی رات سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی تھی جہاں نامعلوم سارقوں نے فال سیلنگ کو توڑ کر شوروم میں داخل ہوئے تھے اور اس شوروم سے قیمتی 432 موبائل فونس کا سرقہ کرلیا تھا ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ پولیس کانفرنس کے دوران کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے بتایا کہ عالم گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ اس سنگین واردات کے بعد پولیس نے 10 ٹیموں کو تشکیل دیا تھا اور تقریباً 500 سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی گئی ۔ اور ایک اطلاع کے مطابق ستار کی تحقیقات میں اہم پہلو سامنے آیا جس سے سے اس کی گرفتار میں آسانی ہوئی ۔ ستار نے ممبئی میں ایک واردات انجام دی تھی اور رچہ کنڈہ پولیس اس پہلو کے سبب آگے بڑھتے ہوئے جھارکھنڈ میں اسکی موجودگی کا پتہ چلایا اور صاحب گنج ضلع پولیس کے تعاون سے شیخ ستار کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد ضلع سے اسدلی شیخ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ان دونوں نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنے دیگر عالم گینگ کے ساتھیوں سعید ، اشرافل ، بدرالدین اور بہواللہ کے ہمراہ اسی واردات کو انجام دیا تھا جو پریہ پور رادھا نگر تھانہ صاحب گنج ضلع جھارکنڈ سے تعلق رکھتے ہیں سرقہ سے پہلے حالات کا جائزہ لینے کے بعد پوری تیار کے ساتھ مقام پر پہونچکر واردات کو انجام دیا جاتا ہے اور واردات کے بعد ٹولی دو حصوں میں تقسیم ہوکر بذریعہ ٹرین اور بس اپنے ضلع پہونچتے ہیں اور سرحدی علاقوں سے قریب پناہ لیتے ہیں اور مسروقہ سامان کو نیپال اور بنگلہ دیش منتقل کرتے ہیں ۔ ع