الیکٹرک وہیکل پالیسی کی مشروط منظوری

   

نئی دہلی: حکومت نے بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں (ای وی) کے لئے ہندوستان کو مینوفیکچرنگ سائٹ کے طور پر فروغ دینے کے لئے ای-وہیکل پالیسی کو منظوری دی، جس کے تحت مراعات کی خواہشمند کمپنیوں کو کم از کم 4150 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنا لازمی قراردیاگیا ہے ۔اس پالیسی کے تحت کمپنیوں کو ہندوستان میں نئی فیکٹری میں تین سال میں کمرشل پیداوار شروع کرنی ہو گی اور پانچ سال کے اندر اندر ملک میں کم از کم پچاس فیصد ویلیو ایڈیشن کرنا ہو گا۔جمعہ کو وزارت تجارت و صنعت کی طرف سے جاری ریلیز میں یہ بات کہی گئی ۔