الیکٹریشن گرفتار ‘ 43 لیپ ٹاپس ضبط

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں پولیس نے ایک الیکٹریشن کو گرفتار کرلیا جو حیدرآباد میں گھروں سے لیپ ٹاپس کا سرقہ کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ اس کے قبضہ سے 6.5 لاکھ روپئے مالیتی 43 لیپ ٹاپس ضبط کرلئے گئے ۔ ملزم کے روی کرن عادی سارق بتایا گیا ہے ۔ وہ الیکٹریشن کا کام کرتا تھا اور آسانی سے پیسہ کمانے سرقہ کرنے لگا تھا ۔