امارات۔اسرائیل معاہدے کو مستحکم کرنے امریکہ کی کوشش

,

   

ابو ظہبی۔متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدہ میں آئے دن پیش رفت ہورہی ہے جس میں تازہ ترین پیش رفت امریکہ اور امارات کے اعلی عہدیداروں کی ٹیلی فونک ملاقات ہے۔ابو ظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماوں نیاسرائیل کے ساتھ امارات کے امن معاہدے کو مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شیخ محمد بن زاید نے اسرائیل میں بناہمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مائیک پومپیو کے ساتھ بات کی ہے۔یہ ملاقات اس تناظر میں بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ امریکی وزیر خارجہ رواں ہفتے امارات کا دورہ کرنے والے ہیں۔امارات تیسرا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں جس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاونت کی ہے۔ امارات نے 13 اگست کو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن اور ولیعہد ابوظبی نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اسرائیل اور امارات کے درمیان مکمل تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو یروشلم میں امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امارات کے معاہدے کے بعد اس کا سلسلہ اور آگے بڑھے گا اور دیگر عرب ممالک بھی اس کا حصہ بنیں گے۔پومپیو اور محمد بن زاید نے خلیج عرب اور مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اس کے علاوہ دونوں نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں اور اس وبا سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اہم اقدامات بھی غو کیا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت امریکی وزیر خارجہ عرب دنیا کے ایک اہم ترین دورہ پر ہیں اور انہوں نے اپنے اس دورہ کا آغاز 24 اگست کو اسرائیل سے کیا ہے۔علاوہ ازیں پومپیو اسرائیل سے سوڈان کے دورے پر خرطوم پہنچے اور یہ تل ابیب اور خرطوم کے درمیان پہلی راست سرکاری پرواز بھی تھی۔