امارات میں اشیائے ضروریہ کی کمی نہیں

   

دوبئی ۔ /23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)فوڈ سیکیورٹی دبئی کمیٹی کے چیئرمین عمر بو شہاب نے کہا کہ دبئی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی اقدامات کرلیے ہیں کہ کھانے پینے کی کافی مقدار موجود رہے۔”فوڈ سیکیورٹی کا مطلب ہے کہ ایک ٹاسک فورس کام کر رہی ہے اور صحتمند انداز میں مستقل محفوظ فراہمی اور کھپت کو یقینی بناتی ہے۔ اس کے علاوہ قیمتوں پرقابو بھی عمل کیا جاتا ہے۔دبئی میں رسد کا ایک مضبوط انفراسٹرکچر ہے اور عالمی معیار کے متعدد بین الاقوامی مقامات ہیں۔ کچھ ممالک کے کھانے کی برآمد بند کرنے کے بعد دبئی کو متبادل مارکیٹیں تلاش کرنے کا موقع مل گیا ہے۔