امارات میں تیل کے نئے ذخائر دریافت

   

ابوظہبی ۔ اماراتی پٹرولیم سپریم کونسل نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کے غیر روایتی نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ نئے ذخائر دوارب بیرل کے لگ بھگ ہیں۔امارات کے خبر رساں ادارے انباء الامارات کے مطابق سپریم کونسل نے ابوظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی صدارت میں منعقدہ آن لائن اجلاس کے دوران توجہ دلائی کہ ابوظہبی میں تیل کے روایتی ذخائر میں دو ارب بیرل کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سپریم کونسل نے لائحہ عمل کی منظوری دیتے ہوئے آئندہ پانچ برسوں کے دوران 448 ارب درہم کی سرمایہ کاری بڑھانے کی منظوری دیدی۔ سپریم کونسل نے توجہ دلائی کہ اس کی بدولت کمپنی اسمارٹ شرح نمو حاصل کر سکے گی۔ سپریم کونسل نے کہا ہے کہ اس نے ادنوق کو تیل اور گیس کے کنویں دریافت کرنے اور انہیں جدید شکل میں بنانے کے لیے نئے علاقوں میں کام کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔