امارات میں پیدا ہونے والے پہلے صہیونی بچے کا پاسپورٹ جاری

,

   

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات میں کے دارالحکومت ابو ظبی میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کی طرف سے ایک ایسے بچے کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے جو ایک صہیونی خاندان کا ہے اور امارات میں پیدا ہونے والا پہلا اسرائیلی بچہ قرار دیا جاتا ہے۔ابو ظبی میں اسرائیلی سفارت خانے کے ٹویٹر اکاؤنٹ پراسرائیلی سفیرکو ایک بچے کو اٹھائے دکھایا گیا ہے۔ اس بچے کی تصویر کے ساتھ اس کا پاسپورٹ جاری کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان دو سال کے امن معاہدے کے بعد ابوظبی میں اسرائیلی سفارت خانے کی طرف سے متحدہ عرب امارات میں پیدا ہونے والے ایک اسرائیلی بچے کو پاسپورٹ جاری کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔دوسری طرف متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفیرامیر حائیک نے بچے کے پاسپورٹ حاصل کرنے پر جشن منایا اور اس قدم کو دونوں ملکوں کے درمیان ایک نیا دلچسپ لمحہ قرار دیا۔دوسری جانب ٹویٹرصارفین نے اسرائیلی قابض ریاست کی حمایت اور اس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی سرزمین کا دفاع کرنے والے فلسطینیوں کے مصائب پر روشنی ڈالی۔یہ ابوظبی اور قابض ریاست کے درمیان ابراہیمی معاہدوں کے مطابق تعلقات کو معمول پر لانے کے تقریباً دو سال بعد یہ بچہ پیدا ہوا۔ یہ معاہدہ امریکا کی کوششوں سے عمل میں آیا تھا۔
اسرائیل کی طرف سے متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے ساتھ کیے گئے امن معاہدوں نے فلسطینیوں میں شدید غم وغصے کی لہر پیدا کی ہے۔