امارات نیا مصنوعی سیارہ تیار کرے گا

   

ابو ظہبی ۔ متحدہ عرب امارات نے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا تھا کہ وہ نیا مصنوعی سیارہ ایم بی زیڈ سیٹ تیار کرے گا۔ اس نئے مصنوعی سیارے کا نام ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان کے نام پر رکھا گیا ہے۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ اماراتی ٹیم خطے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی سیارہ تیارکرے گی۔شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ یہ مصنوعی سیارہ شہری اور تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ایم بی زیڈ سیٹ، جو متحدہ عرب امارات کے سیٹلائٹ پروگرام اور نیشنل اسپیس پروگرام کا ایک حصہ ہے اس کا مقصد خلائی اعداد و شمارکی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔ یہ بات محمد بن راشد سنٹر برائے گورنمنٹ انوویشن کے سینیئر ڈائریکٹر عامر الصا یغ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔عامر الصا یغ کے مطابق مصنوعی سیارے کی تیاری 2023 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔