امارات واپس ہونے والے افراد کے لیے نئی ہدایات

,

   

دبئی۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام ) امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ نے امارات واپسی کے خواہشمند تارکین وطن کے لیے شرائط جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اتھارٹی نیبیرونی ممالک کے افراد کو واپسی کے لیء طے کردہ ضوابط کی پابندی کرنے کے لیے کہا ہے۔واپسی کے اجازت نامے کی درخواست کی منظوری سے قبل نہ ٹکٹ خریدیں نہ واپسی کا ریزرویشن کروائیں اور نہ سفر کرنے کا خطرہ مول لیں۔واپسی کے اجازت نامے کے اجرا میں کبھی تاخیر ہوجاتی ہے اس کا لحاظ رکھیں۔اجازت نامے کی منظوری ملنے پر ہی ریزرویشن کروائیں۔ درخواست میں مذکورہ واپسی کی تاریخ فرضی ہوتی ہے حقیقی نہیں اس بات کو مدنظر رکھیں۔امارات واپسی کے خواہشمند موثر اقامہ ہولڈرز تسریح دخول المقیمین حاصل کرنے کیلیے ویب سائٹ پر فارم پر کریں۔ اتھارٹی نے بیرون ملک مقیم تارکین اور موثر اقامہ ہولڈرز کی امارات واپسی کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ مختص کررکھی ہے۔اتھارٹی نے ویب سائٹ پر واضح کیا ہے کہ واپسی کا اجازت نامہ حاصل کرنے کیلیے اقامے کی فوٹو کاپی اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ہوگی اوراقامہ موثر ہو۔درخواست دیتے وقت امارات سے باہر مقیم ہو اور امارات سے باہر جانے کا سبب بھی بیان کرنا ہوگا۔دوسری جانب چار فضائی کمپنیوں نے قاہرہ سے چار خلیجی شہروں کے لیے یومیہ پروازیں شروع کردیں۔مصری جریدے الاھرام کے مطابق ایجپٹ ایئر، ایئر قاہرو، الکویتیہ اور الجزیرہ ایئر نے مصر میں سیاحت اور صحت وغیرہ کی وزارتوں کے تعاون سے وطن واپسی کے خواہشمند مصریوں کو قاہرہ پہنچانے کے لیے کویت سے یومیہ پروازیں بحال کی ہی۔ فضائی کمپنیوں نے جدہ، ریاض اور دمام سے بھی مصریوں کو قاہرہ پہنچانے کے لیے یومیہ پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔خلیجی شہروں سے وطن واپس جانے والے مصریوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا جس کے اخراجات خود مصری شہری برداشت کریں گے۔یاد رہے کہ محکمہ شہری ہوابازی نے 19 مارچ کو سفری پابندی لگادی تھی لیکن اس سے ایر کارگواور چارٹر فلائٹس کو استثنی تھا تاکہ سیاح اپنا پروگرام مکمل کرکے وطن واپس جاسکیں۔علاوہ ازیں فضائی امبولینس اور داخلی پروازوں کو بھی استثنی دیا ہوا ہے۔