امارات کے خلا نوردکی ناسا میں تربیت

   

دبئی ۔ متحدہ عرب امارات میں محمد بن راشد خلائی مرکز اور ناسا نے اماراتی خلا نوردوں کی تربیت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ امارات خلا نوردی کے شعبے میں بین الاقوامی حیثیت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نئے معاہدے کے تحت اماراتی خلا نورد ناسا کے تحت عالمی تجربہ اورمہارت حاصل کریں گے۔ معاہدے کے مطابق ناسا میں چار اماراتی خلا نوردوںکو تربیت دی جائے گی۔ ابتدا ھزاع المنصوری اور سلطان النیادی سے کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں دیگر دوخلا نوردوں کو امریکہ بھیجا جائے گا۔ انہیں 2021 کے لیے خلا نوردوں کے ناسا پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ اماراتی خلا نورد وہی جسمانی اور ذہنی تربیت حاصل کریں گے جو ناسا کی جانب سے اپنے خلا نوردوں کو دی جاتی ہے۔ جانسن سنٹر خلا نوردی کے شعبے میں نصف صدی سے کہیں زیادہ سے کام کررہا ہے۔ یہ سنٹر سائنسی اور ٹیکنالوجی معلومات کے فروغ میں کلیدی کردارادا کررہا ہے۔ 1961 کے دوران ہیوسٹن میں قائم کیا گیا تھا، تقریبا دس ہزار افراد کو تیارکرچکا ہے۔ ناسا کا تربیتی پروگرام ان تمام لوگوں کے لیے بے حد اہم ہے جو اس میدان میں قدم رکھ رہے ہوں۔ یاد رہے کہ امارات کے خلا نور دھزاع المنصوری اور سلطان النیادی ستمبر 2018 کے دوران ماسکو کی اسٹارز سٹی میں بوری گگیرین سنٹر میں بھی ٹریننگ حاصل کرچکے ہیں۔