امارات کے سفیر کی پاکستان کے نگران وزیراعظم سے ملاقات

   

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات وزیراعظم نے اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہو کر اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں غزہ میں بے گناہ شہریوں پر تشدد اور وحشیانہ قتل کو رکوانے کیلئے عالمی برادری پر زور دیں۔