اماموں کی تنخواہو ں میں اضافہ کی مخالفت کریں گے۔ گوئل

,

   

نئی دہلی۔عام آدمی پارٹی حکومت کیخلاف جنتر منتر پر منعقدہ ڈیل اندولن میں پارلیمانی امور کے وزیر وجئے گوئل نے شرکت کی۔

اماموں کے مشاہیراہ میں اضافہ کی مخالفت کرتے ہوئے گوئل نے کہاکہ عام انتخابات سے قبل اماموں او رموذنو ں کے مشاہیراوں میں اضافہ ایک سیاسی کھیل ہے۔

گوئل نے کہاکہ ’عآپ‘ سماج کو بانٹنے کی سیاست کررہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ دہلی وقف بورڈ چیر من امانت اللہ نے حال ہی میں اماموں کے مشاہیرے کو دس ہزار سے بڑھاکر اٹھارہ ہزار او رموذنوں کی تنخواہوں کو 9000سے بڑھاکر سولہ ہزار کرنے کا اعلان کیاہے۔

گوئل نے کہاکہ دہلی میں جملہ300مساجد وں کے اماموں کے علاوہ تقریبا 1500مساجدیں ایسی ہیں جو وقف بورٹ کے دائرے کار میں نہیں آتی ہیں۔

امانت اللہ خان نے ان کے موذنوں او راماموں کے مشاہیراؤں میں اضاف کا بھی بھروسہ دلایاہے ۔ گوئل نے کہاکہ وہ حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کریں گے