سری نگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میدان کربلا میں سیدنا حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کو تاریخ عالم حق و صداقت کی علمبرداری کے لئے فقید المثال قربانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جب بھی اور جہاں کہیں بھی ظلم وظالم کی پرچھائیاں آگے برننے کا رادہ باندھیں گی، بے سروسامان مظلوم انسان امام عالی مقام حضرت حسین ؓ کی عظیم شہادت کے فلسفے کو سامنے رکھ کر باطل کو عبرت ناک شکست سے دو چارکرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ یزیدی لا لشکر نے اگرچہ میدان کربلا کو حسینی ؓخون پاک سے لالہ زار کر دیا تھا ۔ لیکن چودہ صدیاں گزرجانے کے بعد آج بھی عالمی انسانیت حق و صداقت کے علمبردار حسین ؓ اور ان کے جانثاروں کی قربانیوں پر فخر کررہی ہے ۔ اور یہ سلسلہ تاقیامت اسی طرح جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا آج کی دنیا کی باطل پرست قوتوں سے کہا ہے کہ وہ تاریخ عالم کے منفردواقعہ کربلا سے سبق سیکھ کر مظلوم افراد اور اقوام کو پامال کرنے کی ضد سے باز آئیں۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے بھی یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے بیانات مین امام عالی مقام حضرت حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم شہادت کو مظلوم اقوام کی جد جہد کے لئے فتح و نصرت کی منادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدا ہم سب کو حسینی ؓ راستے پر چلنے اور حق و صداقت کی سربلندی کے لئے راہ قربانی اختیار کرنے کی توفیق بخشیں۔
کووڈ ٹیکہ اندازی میں 206.56 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں
نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 206.56 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 6کروڑ 56 لاکھ 54 ہزار 741ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 167 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 510 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.31 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 6.14 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔