امام مکہ ایودھیا میں نئی مسجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے

,

   

ممبئی: ایودھیا میں 22 جنوری 2024 کو رام مندر کا افتتاح ہونا ہے۔ ادھر ایودھیا میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔ رام نگری سے تقریباً 25 کلومیٹر دور اس مسجد کی سنگ بنیاد مکہ کے امام عبدالرحمٰن السدیس رکھیں گے۔ممبئی میں مقیم بی جے پی لیڈر حاجی عرفات شیخ نے آج میڈیا کو یہ اطلاع دی۔ عرفات کو مسجد ڈویلپمنٹ کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد کا نام محمد بن عبداللہ رکھا جائے گا۔ مسجد میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن رکھا جائے گا۔عرفات شیخ نے کہا کہ ایودھیا میں بننے والی مسجد ہندوستان کی سب سے بڑی مسجد ہوگی۔ اس میں 21 فٹ اونچا اور 36 فٹ چوڑا دنیا کا سب سے بڑا قرآن رکھا جائے گا جو 18 x 18 فٹ پر کھلے گا۔انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن جو 29 جولائی 2020 کو قائم کیا گیا تھا نے ابتدائی طور پر ایودھیا مسجد کی تعمیر کا کام اٹھایا تھا اور چند مزید سہولیات تاہم، اس سال اکتوبر میںممبئی میں کئی سینئر علما اور فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی کی ایک تقریب میں مسجد کا نام مسجد محمد بن عبداللہ رکھنے کا اعلان کیا گیا۔