امبانی خاندان پر بھی معاشی بحران کا اثر، قرض فراہم کرنے بزنس سے دستبرداری کافیصلہ

,

   

ممبئی: انیل دھیرو بھائی امبانی گروپ کی سالانہ جنرل اسمبلی کا انعقاد آج عروس البلاد ممبئی میں کیا گیا۔اس اجلاس میں ریلائنس کمپنی کے مالک انیل امبانی نے اعلان کیا کہ کمپنی ریلائنس کیپٹل کے شیئر میں بھاری کمی دیکھنے کوملی۔ ریلائنس کیپٹل کے شیئر میں بھاری حصص 20سال کے اپنے کم ام کم سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں ریلائنس کے ایک شیئر کی قیمت 24.20ہوگئی ہے۔

انیل امبانی کی کمپنی نے اب اعلان کیا کہ کمپنی کی جانب سے قرض دینے کی سہولت ختم کیا جائے گا۔انیل امبانی نے بتایا کہ ریلائنس گروپ نے گذشتہ 14ماہ کے دوران مئی 2019تک اپنے قرض کے 35,000کروڑ روپے چکا دئے ہیں اور مارچ تک کمپنی کا قرض کے 15,000کروڑ روپے ادا کرنے کا منصوبہ بندی ہے۔ انیل امبانی نے بتایا کہ ریلائنس اب سولار، فضائی توانائی، بایو گیس، کچرے سے توانائی کی تعمیر اور رنیووے بل توانائی کے میدان میں ترقی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ ریلائنس پاور کو ایک فیوچر گرین کمپنی میں تبدیل کریں۔