امبانی کے بیٹے کی شادی کیلئے ہوائی اڈے کوبین الاقوامی درجہ دیا: کانگریس

   

امبانی کے بیٹے کی شادی کیلئے ہوائی اڈے کو
بین الاقوامی درجہ دیا: کانگریس
نئی دہلی :کانگریس نے کہا کہ مرکزی حکومت اصول و ضوابط کو طاق پر رکھ کر سرمایہ داروں کو سہولیات فراہم کرتی ہے اور اس کی تازہ مثال صنعت کار کے بیٹے کی شادی کا موقع ہے جب حکومت نے جام نگر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی درجہ دے دیا۔کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش نے کہا کہ جب ان کے سرمایہ دار دوستوں کی مدد کی بات آتی ہے تو وزیر اعظم مودی کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے لیے جام نگر ایئرپورٹ کو 10 دن کیلئے بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دے دیا گیا۔ ٹیکس دہندگان کے پیسے کو مسافر ٹرمینل کا سائز دوگنا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تاکہ شادی میں آنے والے مہمانوں کو تکلیف نہ ہو۔ جام نگر ہوائی اڈہ پاکستان کی سرحد کے نزدیک ہے اور ملک کی سلامتی کیلئے حساس ہے۔ اس کے باوجود شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کے پرائیویٹ جیٹ طیاروں کیلئے فضائیہ کے اس حساس ‘ٹیکنیکل ایریا’ کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔