پولیس کو دئے گئے اپنے بیان میں مذکورہ ایس یو وی کے مالک نے یہ کہاتھا کہ ایس یو وی کی چوری کے بعد اس نے پولیس میں ایک شکایت درج کرائی تھی
ممبئی۔پچھلے ہفتہ صنعت کار مکیش امبانی کے گھر کے قریب سے دستیاب دھماکو سامان سے لیز کھڑی گاڑی کے مالک ہیرین مانسوکھ پولیس کے مطابق جمعہ کے روز تھانے کے پڑوسی علاقے کریک میں مردہ پایاگیاہے۔
مانسوکھ 45سال کے قریب میں جس کی عمر ہے جمعرات کی رات سے لاپتہ تھا۔ تھانے پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے کہاکہ مذکورہ نعش ممبرا ریتی بندر سڑک سے جوڑ کریک کے ساحل سے یہ نعش دستیاب ہوئی ہے۔
مکیش امبانی کی ہمہ منزلہ عمارت ”انتیالیا“ کے قریب سے مانسوکھ کی اسکارپیو ’جلیٹن اسٹک‘ سے بھری حالت میں 25فبروری کے روز ملی تھی۔
پولیس نے کہاتھا کہ یہ گاڑی 18فبروری کے روز ایرولی مولند برج کے چوری کی گئی تھی۔ اس معاملے میں ممبئی کرائم برانچ نے مانسوکھ کا بیان بھی قلمبند کیاتھا۔
مانسوکھ جو گاڑیوں کے پارٹس کا کاروبار کرتا ہے نے کہاتھا کہ ایس یووی کی چوری کے بعد اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔جمعہ کی دوپہر میں اس کے گھر والے تھانے میں ناؤ پاڈا پولیس اسٹیشن سے رجو ع ہوکر کہاتھا کہ وہ لاپتہ ہے۔
ممبئی میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے مہارشٹرا اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن دیویندر فنڈناویوس نے کہاکہ اہم عینی شاہد کی موت دیکھاتی ہے کچھ تو گڑبڑ ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہاکہ ”میں اپنی مانگ دوبارہ دہراتاہوں کہ اس معاملے کو این ائی اے کے حوالے کیاجائے“-