امتحان میں ناکامی کے خوف سے لڑکی کی خودکشی

   

کاماریڈی : سب انسپکٹرس کی جائیدادوں کی بھرتی کیلئے منعقدہ امتحانات میں امتحان صحیح طور پر نہ لکھنے پر دلبرداشتہ ہوکر ایک لڑکی نے خودکشی کرلی یہ واقعہ کاماریڈی کے بھکنور پولیس اسٹیشن کے جنگم پلی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب مدنور منڈل کے کھارے گائوں سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ پنچشالہ حیدرآباد کی کوچنگ سنٹر میں کوچنگ حاصل کی اور دو دن قبل منعقدہ امتحانات میں سب انسپکٹر کی جائیدادوں کے حصول کیلئے امتحان تحریر کی لیکن امتحانات میں ناکام ہونے کے خوف سے حیدرآباد سے وطن واپس کے دوران جنگم پلی میں اُتر گئی اور تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ گھر والوں نے گھر نہ پہنچنے پر سیل فون کے سگنل کی مدد سے جنگم پلی تالاب میں اس کی نعش حاصل ہوئی ۔ پولیس بھکنور نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
ناگی ریڈی پیٹ میں 17 سالہ طالبہ کی خودکشی
یلاریڈی : تالاب لبریز ہوکر بہہ رہا ہے یہ منظر دیکھنے جانے سے روکنے اور دادی کی ڈانٹ پر منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بلارم علاقہ میں 17 سالہ ممتا نامی طالبہ نے گھر پر ہی پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ طالبہ انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کررہی تھی ۔ طالبہ کے ماں باپ کشن ، للیتا کچھ عرصہ سے روزگار کی خاطر حیدرآباد جاکر رہ رہے ہیں جس کی وجہ سے ممتا اور اس کی چھوٹی بہن دادی وینکماں کے ہاں رہنے لگے تھے ۔ افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔