امدادی سامان لینے والے ہجوم پراسرائیلی بمباری، 20 ہلاک

   

غزہ: غزہ میں اسرائیلی جنگ کے چوتھے ماہ کے دوران لائی جانے والی تیزی امدادی سامان اور خوراک کے حصول کی خاطر جمع ہجوم کے لئے بھی ہلاکت کا باعث بن گئی۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان لینے جمع بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 20 فلسطینی ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔تام اسرائیلی فوج نے اس بارے میں اپنی طے شدہ پالیسی کے تحت فوری جواب نہیں دیا ہے۔ البتہ یہ کہہ دیا ہے کہ معاملے سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ادھر غزہ میں جمعرات کے روز اسرائیلی طیاروں سے بمباری اور ٹینکوں سے گولہ باری مسلسل جاری رکھی گئی ہے۔ خان یونس کے علاقے میں دوہاسپٹلوں کے ارد گردبھی بد ترین اسرائیلی حملے جاری رہے ہیں۔ بے گھر فلسطینیوں کو پناہ کے لئے ایک بار پھر بے بس ہو کر ادھر ادھر بھاگ دوڑ کرنا پڑی ہیمقامی شہری نے بتایا ‘ اب غزہ کو اسرائیل نے مسلسل بمباری اور گولہ باری سے تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ خان یونس کے دو ہاسپٹلوں کو گھیرے میں لے کر گولہ جاری رکھی ہوئی ہے۔آسمان پر ہرطرف دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں۔ خان یونس کے نصیر اور العمل ہاسپٹل کے گردوپیش میں سخت گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے۔