امدادی کاموں کی نگرانی پر مامور پولیس گاڑی پر اسرائیلی حملہ، 8 ہلاک

   

غزہ : غزہ سٹی میں امدادی کاموں کی نگرانی پر مامور پولیس کی گاڑی پر اسرائیلی حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس گاڑی پر حملہ اس وقت کیا گیا جب کہ گاڑی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ان گاڑیوں میں شامل تھی جو غزہ سٹی اور اس کے شمالی علاقوں میں امداد کی ترسیل، اس دوران نظم و نسق برقرار رکھنے اور کسی بھی طرح کی افراتفری کو روکنے پر مامور تھی۔ مہلوکین کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سب قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھتے تھے جنہیں تفح کے پڑوس میں امدادی سامان کی حفاظت کا کام سونپا گیا تھا۔یہ حملہ غزہ سٹی کے مشرقی حصے میں کیا گیا جو کہ شجایا اوردیگر علاقوں کی طرح بہت زیادہ آبادی والا علاقہ ہے۔لیکن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران علاقے میں شدید بمباری اور شیلنگ کی وجہ سے آبادی کی اکثریت مزید اندرونی نقل مکانی پر مجبور ہو گئی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری ساتویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی بمباری نے 43 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ۔