امرتسر میں اسلحہ، حوالہ نیٹ ورک بے نقاب7افراد گرفتار، 10 پستول برآمد

   

امرتسر: پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ اور حوالہ نیٹ ورک کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن میں امرتسر پولیس نے دو مقدمات میں کل سات افراد کو گرفتار کر کے 10 پستول اور حوالے کی رقم برآمد کی ہے ۔پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے ہفتہ کو کہا کہ انٹیلی جنس پر مبنی ایک آپریشن میں کاؤنٹر انٹیلی جنس امرتسر نے ریاست میں غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو ایک بڑا دھچکا لگاتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزمین کی شناخت ابھیشیک، گرجنت سنگھ اور گرشرن سنگھ کے طور پر کی گئی ہے ۔