امرتسر میں پاکستانی ڈرون برآمد

   

جالندھر : بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پنجاب پولیس نے مشترکہ تلاشی مہم کے دوران ضلع امرتسر کے گاؤں نیستا سے ایک پاکستانی ڈرون برآمد کیا ہے ۔بی ایس ایف کے ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ صبح ڈرون کی موجودگی کی اطلاع پر بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے نیستا گاؤں کے مضافات میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ سرچ آپریشن کے دوران صبح 9 بج کر 45 منٹ پر نیستا کے ایک کھیت سے ایک ڈرون برآمد ہوا۔ برآمد کیا گیا ڈرون ایک کواڈ کاپٹر (ماڈل – ڈی جے آئی ماوک 3 کلاسک، چین میں بنایا گیا) ہے ۔