امرتسر ہائی الرٹ پر، جالندھر میں حالات معمول پر

   

جالندھر، 11 مئی (یو این آئی) پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد پاکستانی ڈرون کی سرگرمیوں کے پیش نظر پنجاب کے امرتسر ضلع کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ، جب کہ جالندھر کو چھوڑ کر بیشتر اضلاع میں بلیک آؤٹ رہا۔صبح 5.24 بجے امرتسر کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ شہر اب بھی ‘ہائی الرٹ’ پر ہے ۔ انہوں نے کہا‘ہم نے آپ کی سہولت کے لیے بجلی کی سپلائی بحال کر دی ہے ، لیکن ہم اب بھی ہائی الرٹ پر ہیں۔ اب سائرن بجے گا، جو اس الرٹ کی نشاندہی کرتا ہے ۔ براہ کرم اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں، گھر کے اندر رہیں اور کھڑکی سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھبرائیں نہیں اور ہدایات پر عمل کریں۔