امریکہ اوربرطانیہ کے بشمول تبلیغی جماعت کے غیرملکی باشندے بلیک لسٹ

   

نئی دہلی ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے 4 ، برطانیہ کے 9 شہریوں کے بشمول تبلیغی جماعت کے 960 بیرونی ارکان کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور ان کے ویزے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جن دیگر بیرونی باشندوں کو بلیک لسٹ کیا ہے ان میں 379 انڈونیشیاء ، 110 بنگلہ دیشی ، 63 مائنمار اور 33 سری لنکا کے شہری بھی شامل ہیں ۔ 77 کرغستان ، 75 ملائیشیائی ، 76 تھائی ، 12 ویتنامی ، 9 سعودی اور 3 فرانسیسی شہری بھی بلیک لسٹ قرار دیئے گئے ۔ دہلی کے نظام الدین میں منعقدہ تبلیغی اجتماع میں حصہ لینے والے تمام بیرونی شہریوں کے بشمول کئی ارکان کے کورونا ٹسٹ کروائے گئے جو پازیٹیو ثابت ہوئے ۔ اس اجتماع میں کم از کم 9 ہزار افراد نے شرکت کی تھی ۔