امریکہ اور سعودیہ کی بری افواج کی مشقیں ’فالکن کلاز 3‘ شروع

   

ریاض : سعودی عرب اور امریکہ کی بری فواج کی مشترکہ مشقیں ‘فالکن کلاز 3’ جمعرات کوشروع ہوگئی ہیں۔ سعودی عرب کی شاہی بری افواج ، سعودی لینڈ فورس اور امریکی بری فوج کے مابین مشترکہ مشق (فالکن پنجز 3) کے آغاز کے لیے تمام تیاریاں گذشتہ ہفتے مکمل کرلی گئی تھیں۔ یہ مشقیں جمعرات 18 مارچ کو شمال مغربی خطے میں شروع ہوئیں۔یہ مشقیں دونوں دوست ممالک کے مابین مشترکہ مشقوں کی توسیع کے طور پر سامنے آئی ہے جس کا مقصد عسکری میدان میں ہم آہنگی کو بڑھانا اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین مشترکہ فوجی تعاون ، تجربات اورعسکری تصورات کا تبادلہ کرنا اور علاقائی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جنگی تیاری بڑھانا ہے۔