امریکہ اگر آگ سے ڈرتا ہے تو آگ روشن نہ کریں، امریکہ آگ کے شعلہ نہ بھڑکائے: ایران صدر ڈاکٹر حسن روحانی

,

   

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہاہے کہ امریکہ اگر آگ سے ڈرتا ہے تو آگ روشن کرنے سے گریز کریں اور عالمی قوانین کی پابندی کرے۔ حسن روحانی نے یہ بات اس ضمن میں کہی جو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران آگ سے کھیل رہا ہے۔ صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکیوں نے ایک سال پہلے ہی آگ کے شعلہ بھڑکانہ شروع کردیاتھا اور اب کہہ رہا ہے کہ آگ کا کھیل خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر آگ سے اتنا ہی ڈرتا ہے تو اس کے شعلہ نہ بھڑکائے اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرار کی پابندی کرے۔ صدر ایران نے کہا کہ اگر ایٹمی معاہدہ کے حوالہ سے امریکہ او ریوروپ کے دوہرے معیاروں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایٹمی معاہدہ اچھا ہے پھر امریکہ اور یوروپی ممالک اس پر عمل کیوں نہیں کرتے۔