اتھینز : امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ ان کا ملک دو اتحادی ممالک ترکیہ اور یونان کے درمیان ہم آہنگی کے حق میں ہے اور کہا کہ اس سے انقرہ اور ایتھنز کے لیے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔یونان کے دار الحکومت ایتھنز کا دو روزہ سرکاری دورہ کرتے ہوئے امریکہ لے وزیر خارجہ بلنکن نے یونان کے میگا ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 6 فروری کو قہرامان ماراش کے زلزلے کے بعد یونان کی ترکیہ کو مدد نے ترکوں کے دلوں کو جیت لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھی علاقے کا دورہ کیا ہے اور اپنے بہت سے ترک ساتھیوں سے بات چیت کی جنہوں نے یونانی شہریوں کی مدد کو سراہتے ہوئے اچھا ماحول پیدا کردیا ہے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ یونان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات میں بتری آتی رہے گی اور ماحوس پرسکون رہے گا۔ بلنکن نے کہاشاید مستقبل قریب میں مذاکرات کے ذریعے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا موقع ملے گا۔