حیدرآباد۔ کورونا سے شدید ترین متاثر ہندوستان کو بیرونی ممالک سے مختلف امدادی اشیا کے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی کے طورپر امریکہ ڈلاس سے آکسیجن کنسنٹریٹرس بھیجے گئے ہیں جس کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر امریکی طیارہ کے ذریعہ منتقل کیاگیا۔ایرپورٹ پر کارگونے ان اشیا کو حاصل کیا۔ 8 عدد آکسیجن کنسنٹریٹرس کا وزن 2352کیلو ہے ۔کارگو کی جانب سے کوویڈ کی امدادی اشیا کوبہتر اور مناسب طورپر حاصل کیاجارہا ہے ۔ وبا کے آغاز سے ہی ٹیکوں ، طبی آلات اور کوویڈ راحتی اشیا جیسے پی پی ای کٹس اور سینی ٹائزرس کو مختلف ممالک سے بھیجاجارہا ہے ۔جنوری 2021سے اب تک جنوبی ہند کے اس اہم ایرپورٹ کے ذریعہ 100ٹن سے زائد اشیا وصول کی گئیں جن کو ملک کے مختلف ممالک بھیجا گیا۔