امریکہ سے ایف -35 کی خریداری پر اسرائیل اور یو اے ای پھر آمنے سامنے

   

ابوظبی ۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحالی کو چند دن ہی گزرے ہیں کہ دونوں ممالک میں اختلافات بھی سامنے آگئے۔ میڈیا کے مطابق امریکہ جدید ایف -35 طیارے یو اے ای کو فروخت کرنے کا خواہش مند ہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے امریکہ اور امارات کی اس ممکنہ معاملت کی مخالفت کی ہے۔اسرائیل کو اس معاملت کی مخالفت مہنگی پڑگئی ہے اور اب امارات نے احتجاجاً امریکی و اسرائیلی حکام سے طئے شدہ ملاقات منسوخ کردی ہے۔