امریکہ سے ویکسین ٹیکہ کو منظوری

   

ویکسین استفادہ کنندگان کو امریکہ روانگی کی اجازت متوقع
حیدرآباد۔22ستمبر(سیاست نیوز) امریکہ نے کوویکسن ٹیکہ کو منظوری دے دی اور جو ہندستان کوویکسن ٹیکہ حاصل کئے ہیں وہ امریکہ روانہ ہوسکتے ہیں!وزیر اعظم نریندر مودی نے جو کہ یکم مارچ کو بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ کوویکسن ٹیکہ حاصل کیا تھا اور چند یوم بعد دوسرا ٹیکہ بھی حاصل کرلیا تھا لیکن دنیا کے چند ایک ممالک کے علاوہ کسی بھی سرکردہ ملک کی جانب سے کوویکسن کا ٹیکہ حاصل کرنے والوں کو کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ لینے والوں میں شمار کرنے اور اسے ایک محفوظ ٹیکہ تصورکرنے کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی جو کہ کوویکسن کا ٹیکہ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت اور امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے لئے امریکہ روانہ ہوچکے ہیں ۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ظاہر ہے کہ وزیر اعظم ہند کئی اہم شخصیات اور سربراہان مملکت سے بھی ملاقات کریں گے ۔ کوویکسن کو کئی ممالک بالخصوص امریکہ کی جانب سے قبول نہ کئے جانے کے باوجود کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کوویکسن ٹیکہ حاصل کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو نہ صرف امریکہ میں داخل کی اجازت دی جار ہی ہے بلکہ وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے خطاب بھی کرنے والے ہیں ۔ وزیر اعظم کی امریکہ روانگی کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے لئے گئے ٹیکہ کے متعلق سوال کئے جانے لگے ہیں اوراستفسار کیا جارہا ہے کہ آیا وزیر اعظم نے کوویکسن ہی لیا ہے یا کوئی اور ٹیکہ حاصل کئے ہیں جو انہیں نہ صرف امریکہ میں داخلہ بلکہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے یکم مارچ 2021 کو کوروناو ائرس سے محفوظ رہنے کیلئے بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے تیار کردہ کو ویکسن ٹیکہ حاصل کیا تھا بعد ازاں انہوں نے دوسری خوراک بھی حاصل کرلی ۔M