امریکہ شام پر سےپابندیاں نہیں اُٹھائے گا

   

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ وہ شامی حکومت کے تئیں اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا اور ملک پر عائد پابندیوں کو نہ تو ہٹائے گا اور نہ ہی ان میں کوئی تبدیلی کرے گا۔ ہماری پالیسی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں بدلا ہے ۔اسد ایک ظالم ڈکٹیٹر ہیں، جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ہم نے اسد حکومت پر جو پابندیاں لگائی ہیں وہ مکمل طور پر نافذ العمل ہیں، ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ شام 2011 میں اس ملک میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے امریکہ، یورپی یونین اور کئی ممالک کی پابندیوں کے ماتحت ہے ۔حیات تحریر الشام دہشت گرد گروہ (جسے پہلے نصرہ فرنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا) اور کئی دیگر مسلح گروہوں نے 29 نومبر کو شامی حکومت کے خلاف شمال مغربی علاقے کے شمال سے حلب اور حما شہروں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔