اوہائیو : امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ ریاست آرکنسس سے پرواز کے تھوڑی دیر گِر کر تباہ ہو گیا ہے۔میڈیا کارپوریشن سی بی ایس نیوز کے مطابق وفاقی محکمہ ایوی ایشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل دوپہر کے واقت لِٹل راک کے ‘بِل اینڈ ہیلری کلنٹن نیشنل ایئر پورٹ’ سے پرواز سے مختصر مدت کے بعد ڈبل موٹر والا “بیچ BE20” طیارہ گِر گیا ہے۔ طیارہ ،اوہائیو کے جان گلین کولمبس بین الاقوامی ہوائی اڈّے کی طرف جا رہا تھا۔ طیارے میں سوار 5 افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ماحولیاتی مشاورتی کمپنی CTEH سے بی بی سی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں پائلٹ سمیت CTEH کے لٹل راک آفس کے ملازمین سوار تھے۔