امریکہ‘ فرانس سے ہندوستان کے لئے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز

,

   

نئی دہلی۔ چار ماہ کی منسوخی کے بعد ہندوستان سے امریکہ اور فرانس کے لئے بین الاقوامی پروازوں کی شروعات ہونے جارہی ہے‘ سیول ایویشن منسٹر ہردیپ پوری نے یہ بات کئی ہے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ مذکورہ وزرات جرمنی‘ یو اے ای اور یوکے سے بھی اس طر ح کے معاہدے کو قطعیت دینے پر کام کررہی ہے۔منسٹر نے کہاکہ بین الاقوامی پروازوں کو شروع کرنے کے لئے حکومت امریکہ اور فرانس کے ساتھ دوطرفہ معاہدے پر دستخط کررہی ہے۔

مذکورہ ائیر ببل ایک دوطرفہ معاہدہ ہے جس میں دو ممالک کے درمیان عالمی پروازوں کی شروعات کے لئے قواعد اور تحدیدات تیار کئے جاتے ہیں۔

معاہدے کے مطابق ائیر فرانس نئی دہلی‘ ممبئی‘ بنگلور اور پیرس کے دورمیان 18جولائی ے یکم اگست تک 28پروازوں کو اڑان بھرے گا۔ائیر انڈیا کا منصوبہ ہے کہ سارا مہینہ یومیہ اساس پر پروازیں کرے گا‘ مگر اس منصوبہ کی تفصیلات کا انتظار کیاجارہا ہے۔

یوایس اے کے لئے یونائیٹیڈائیرلائنس ہندوستان اور امریکہ درمیان 17سے 31جولائی تک 18اڑانیں بھرے گا۔ اس میں ہرروز نئی دہلی سے نیوارک(نیوجرسی)تک ایک پرواز جبکہ ہفتہ تین پروازیں نئی دہلی سے سن فرانسیسکو کے لئے ہوں گی۔

ہوسکتا ہے ڈیلٹا کی امریکہ سے ہندوستان کے لئے 18پروازیں ہوں گی تاہم اس پر اب تک کوئی وضاحت نہیں ہوئی ہے