امریکہ میںہندو فوبیا ایک حقیقت :تلسی گبارڈ

,

   

واشنگٹن ۔ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس کیلئے پہلی مرتبہ منتخب ہونے والی ہندو لیڈر تلسی گبارڈ نے کہا کہ امریکہ میں ہندو فوبیا ایک حقیقت ہے ۔ مجھے راست طور پر اس کا تجربہ ہوا ہے ۔ کانگریس کیلئے اپنی انتخابی مہم کے دوران ہر ایک مہم میں ہندو فوبیا کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ایک ٹویٹ پوسٹ پر بعض افراد نے جواب دیتے ہوئے حجت کی کہ ہندوستان میں ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ۔ اوبیر کے ایک ڈرائیور نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو چن چن کر مارا جارہا ہے ۔ اس پر انہوں نے تبصرہ کیا تو ہندو فوبیا کا اظہار کیا گیا ۔