نیویارک:امریکی روزنامہ یو ایس اے ٹوڈے نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اوسطا 110 امریکی آتشیں اسلحہ کے تشدد سے روزانہ ہلاک ہورہے ہیں جو کسی بھی موازنہ کرنے والے ملک میں بندوق سے ہلاکتوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔رپورٹ میں ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں ہر ایک لاکھ رہائشیوں میں 12 افراد فائرنگ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ تعداد فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر موجود ملک سوئٹزرلینڈ میں ہلاکتوں سے 4 گنا زائد ہے۔