امریکہ میں ایکچھوٹاطیارہ گر کر تباہ

   

نیویارک : امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔سیکیورٹی فورسز اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اوڈیسا ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے اور بلندی تک جانے میں دشواری کا سامنا کرنے والا ایک چھوٹا طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے بعد ایک گلی میں گر کر تباہ ہوگیا۔طیارہ گرنے کے بعد آگ بھڑکنے سے آس پاس کی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔بتایا گیا ہے کہ طیارہ میں سوار 2 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا۔