نیویارک : شیخ حسینہ کے اقتدار چھوڑنے پر امریکہ میں بنگلہ دیشی شہریوں نے جشن منایا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 6 اگست کو سینکڑوں بنگلہ دیشی شہریوں نے نیویارک کے مشہور علاقے ٹائمز اسکوائر پر جمع ہوکر جشن منایا اور نعرے لگائے۔اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، ٹائمز اسکوائر پر جمع ہونے والے افراد نے ہمیں انصاف چاہیے اور بنگلہ دیش آزاد ہوگا کے نعرے لگائے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ملک میں ایک ماہ سے جاری پْرتشدد مظاہروں کے بعد پیر کواستعفی دے کر ہندوستان فرار ہوچکی ہیں۔