امریکہ میں غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کی تیاری

   

واشنگٹن : امریکہ ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کو خصوصی پروازوں کے ذریعے ان کے ملکوں میں واپس بھیجنا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے ریاست ٹیکساس میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ امریکی وزارت داخلہ کے مطابق آئندہ بہتر گھنٹوں کے دوران ہیٹی اور اس خطے کے دیگر ممالک کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹوں کے مطابق میکسیکو اور امریکا کی سرحد پر واقع دریائے ریو گرینڈ کے قریب تقریبا 14 ہزار تارکین وطن جمع ہو چکے ہیں اور یہ امریکی سرحد میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق غربت زدہ ملک ہیٹی سے ہے۔