امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ ، 2 ہلاک

   

واشنگٹن : امریکی ریاست لوزیانا کے سب سے بڑے شہر نیو آرلینس میں جمعہ کو فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ نیو آرلینس کی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں ایک شخص کی جائے وقوعہ پر موت ہوگئی اور دوسرے کی موت ایمبولینس یا اسپتال میں ہوئی۔

مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ نولا نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کے بعد ایک شخص کی لاش چوراہے پر پڑی دیکھی گئی، جب مقامی لوگ لاش کے گرد جمع ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق حکام اس دوہرے قتل میں کم از کم دو مشتبہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ کوئی ممکنہ محرک یا دیگر تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں۔ واردات کی تحقیقات جاری ہیں۔