امریکہ میں گولف کورس پر بجلی گرنے سے 6 شائقین زخمی

   

لاس اینجلس ۔25 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہفتہ کو بی جی اے ٹور گولف چمپیئن شپ مقابلوں کے دوران اچانک بجلی گر پڑی جس کے باعث تیسرے راؤنڈ کے آخری میاچ کو فوری طورپر رد کردیا گیا ۔ بی جے اے ٹور ذرائع کے مطابق کھیل کے دوران گولف کورس جھاڑوں پر بجلی گر پڑی ، یہ واقعہ ایسٹ لیگ گولف کلب اٹلانٹا میں پیش آیا ۔ بجلی کے گرنے سے جلے ہوئے ذرات شائقین پر گر پڑے جس کے باعث 6شائقین زخمی ہوگئے اور اُن کو اسپتال لیجانے سے قبل میدان پر اُن کی مرہم پٹی کی گئی ۔ این بی سی نے اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرلے جس میں دکھایا گیا کہ بجلی پہلے ایک بڑے درخت پر گری اور پھر شائقین کے قریب اُس کے شعلے گر پڑے ۔ بی جی اے نے کہا کہ اُن کے لئے کھلاڑیوں اور شائقین کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔ کھیل کی دوبارہ شروعات اتوار کو 8 بجے صبح مقامی وقت کے مطابق ہوجائے گی ۔