واشنگٹن: عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 5.63 لاکھ سے زائد افراد فوت ہوچکے ہیں۔امریکہ میں اس وبا نے ایک شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 3.31 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سنٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 563428 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 31344324 ہوگئی ہے ۔امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلی فورنیا ریاست کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 51258 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے نیو جرسی میں اب تک 24945 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کیلی فورنیا میں کووڈ ۔19 سے ا ب تک 60541 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 49289 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 نے 34120 جانیں گئیں۔ اس کے علاوہ ، ایلی نوئی شہر میں 23826 ، مشی گن میں 17657 ، میساچوسیٹس میں 17413 ، اور پنسلوانیہ میں کورونا میں 25451 لوگوں کی موت ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔