امریکہ نائیجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

   

واشنگٹن : امریکہ آنے والے مہینوں میں مغربی افریقی ملک نائیجر سے 1000 امریکی فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔ یہ معلومات نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دی ہیں۔ رپورٹ میں جمعہ کے روز کہا گیا کہ امریکی حکومت نے نائجر کی حکومت کو اپنے منصوبے سے آگاہ کر دیا ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کے ڈپٹی سکریٹری کرٹ کیمبل نے دن کے اوائل میں نائیجر کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور حکومت کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس قدم سے مغربی افریقہ میں امریکہ کے انسداد دہشت گردی کے موقف میں تبدیلی ظاہر ہوگی۔ گزشتہ ماہ، نائیجر کی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ ملک کی عبوری حکومت نے گزشتہ جولائی میں بغاوت کے ذریعے اقتدار سنبھالا تھا اور اس نے نائجر کے عوام کے مفادات کا حوالہ دیتے ہوئے فوجی معاہدے کو فوری طور پر ختم کر دیا تھا۔