امریکہ نے ترکی پر عائد ایف۔16 پابندی قانونی بِل سے خارج کر دی

   

واشنگٹن : امریکہ نے ترکی کے ہاتھ ایف۔16 کی فروخت پر پابندیوں سے متعلقہ شقوں کو 2023 قومی دفاعی اتھارٹی قانونی بِل کے سینٹ ورڑن سے خارج کر دیا ہے۔سال 2023 کے دفاعی بجٹ پر مبنی NDAA بِل کو حتمی شکل دینے کیلئے امریکی سینٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔کانگریس ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق نیو جرسی کے ڈیموکریٹ سنیٹر ‘میننڈیز’ اور میری لینڈ کے سنیٹر ‘وان ہولن’ کے پیش کردہ ،اور ترکی کی امریکہ سے ایف۔16 کی خرید کو شرائط کا پابند کرنے سے متعلقہ، ضمنی شقوں کو بھی بِل سے خارج کر دیا گیا ہے۔سینٹ کی طرف سے NDAAکی تکمیل کے بعد بِل کو اسمبلی ورڑن کے ساتھ مِلا کر ایک مشترکہ متن کی شکل دی جائے گی اور بعد ازاں منظوری کے لئے صدر جو بائڈن کو پیش کیا جائے گا۔