امریکہ نے لیگ کرکٹ کو 2023 تک ملتوی کردیا

   

نیویارک ۔ امریکی کرکٹ بورڈ کے ارکان نے کورونا وبا کی وجہ سے یہاں اس سال متعارف ہونے والے میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) ٹی20 ٹورنمنٹ کو 2023 تک ملتوی کردیا ہے ۔ لیگ کو دوسری مرتبہ ملتوی کردیا گیا ہے ، حالانکہ امریکی کرکٹ حکام کا دعوی ہے کہ وہ2022 میں چھ ٹیموں کے ساتھ لیگ شروع ہونے سے قبل2022 میں ایم ایل سی ٹی20 نمائش میچ کی میزبانی کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ گذشتہ سال دسمبر میں یہ اطلاع ملی تھی کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے امریکہ کے لاس اینجلس نائٹ رائڈرس کی ٹیم میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ کچھ ماہ قبل امریکی کرکٹ بورڈ اور ایم ایل سی نے مشترکہ طور پر اس لیگ کے سرمایہ کاروں کی فہرست کے بارے میں ایک پریس ریلیز جاری کی تھی۔ اس کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز گروپ نے بھی اس میں دلچسپی ظاہرکی ، جس کی آئی پی ایل اور سی پی ایل میں بھی ٹیمیں ہیں۔امریکہ کی میجر لیگ کرکٹ میں لاس اینجلس کے علاوہ نیو یارک ، سان فرانسسکو ، واشنگٹن ڈی سی ، شکاگو اور ڈلاس کی ٹیمیں شامل ہیں۔