تہران : ایرانی مذہبی رہنما آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جنگ امریکہ کے بحران چھیڑنے کی پالیسیوں کا مرہون منت ہے۔خامنہ ای نے سرکاری ٹیلی ویڑن کے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے یوکرین کی جنگ کا ذکر کیا۔امریکہ کو مافیا انتظامیہ سے تعبیر کرنے والے خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اس مافیا انتظامیہ کو عالمی سطح پر بحران پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کے ہر کونے میں کشیدگی پیدا کرنے کے درپے رہتا ہے۔ یوکیرین بھی انہی چالوں کے تحت قربانی کا بکرا بنا ہے ، ہم اس جنگ کے خاتمے کے حق میں ہیں تا ہم کسی بھی بحران کا علاج معالجہ اس کی جڑوں کا تعین کرنے میں پوشیدہ ہوتا ہے، یوکرین بحران کی جڑ بھی امریکہ ہے۔خامنہ ای نے روس کے یوکرین پر حملوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانوں کے قتل اور ممالک کے بنیادی ڈھانچوں کی مسماری کو قبول نہیں کرتے اور یہی ہمارا قطعی بیان ہے۔