امریکہ ٹائی ٹینک ملبہ کی تلاشی مہم کو روکنے کوشاں

   

واشنگٹن : امریکی حکومت عدالت کے ذریعے ٹائی ٹینک کے ملبے کی تلاشی اور تاریخی نوعیت کے نوادرات کی بازیابی کی مہم کو روکنے کیلئے کوشاں ہے، جو اگلے سال مئی میں ہونے والی ہے۔حکومت کے مطابق یہ ایک بین الاقوامی معاہدے کے تحت آتا ہے جو جہاز کو توڑنے سے بچاتا ہے۔ وفاقی قانون اور برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ٹائٹینک کے ہل میں داخلے یا ملبے سے براہ راست رابطہ پر پابندی ہے۔حکومت کے خدشات میں سے یہ بھی ہے کہ اس سے نوادرات کو خطرہ ہے اور کسی بھی ممکنہ انسانی باقیات کے آرام میں خلل کا امکان ہے جو اب بھی ملبے میں ہو سکتی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کی سیر کی آخری مہم چند ماہ قبل تباہی کا شکار ہوئی تھی۔