امریکہ پابندیوں پر واویلا مچانے کا شوقین : روسی نمائندہ

   

جنیوا : اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی
(Nebenzia)
نیبنزیا نے کہا کہ اگر یوکرین۔ روس بحران میں ماسکو پر پابندیاں لگائی گئیں تو وہ امریکہ اور یورپی یونین کو اس کا جواب دیں گے۔خیال رہے کہ روس نے فروری میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی تھی۔اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نیبنزیا نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔یوکرین پر منسک معاہدے کو پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، نیبنزیا نے ایک سوال کہ کہ اگر امریکہ اور یورپی یونین روس پر پابندیاں عائد کرتے ہیں تو ماسکو کیا جواب دے گا؟ کے جواب میں کہا کہ:”ہم پر اتنی پابندیاں لگائی گئی ہیں کہ ہمیں تعداد یاد نہیں رہی۔ کچھ ہونے سے پہلے وہ پابندی کی بات کرتے ہیں۔ ہم نے پابندیوں کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے۔ “مجھے امید ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا روس یورپ کے لیے قدرتی گیس میں کمی کرے گا، نیبنزیا نے بتایا کہ ،”روس ایک قابل اعتماد سپلائر ہے اور اس نے کسی کو مایوس نہیں کیا۔