ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں واقع روسی سفارت خانے نے امریکی سفیر سے متعلق حالیہ تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے ، جس میں بالواسطہ طور پر امریکہ پر بلیک میلنگ اور غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ ممالک جو ترقی یافتہ جمہوری ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ نہ صرف دوسرے خودمختار ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں بلکہ انہیں بلیک میل بھی کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔بنگلہ دیش کے حوالے سے دونوں ممالک کے سفارت خانوں کے درمیان ایسا سفارتی تنازعہ ماضی میں نہیں دیکھا گیا۔